20 مارچ، 2018، 5:22 PM

ولید بن طلال نے آزادی کے لئےسعودی حکومت کے ساتھ معاہدے کی تفصیلات بتانے سے انکار کردیا

ولید بن طلال نے آزادی کے لئےسعودی حکومت کے ساتھ معاہدے کی تفصیلات بتانے سے انکار کردیا

سعودی عرب کے ارب پتی شہزادے ولید بن طلال نے جیل سے آزاد ہونے کے بعد اپنی پہلی گفتگو میں سعودی عرب کی حکومت کے ساتھ آزادی کے سلسلے میں ہونے والے معاہدے کی تفصیلات بتانے سے انکار کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ارب پتی شہزادے ولید بن طلال  نے جیل سے آزاد ہونے کے بعد اپنی پہلی گفتگو میں سعودی عرب کی حکومت کے ساتھ  آزادی کے سلسلے میں  ہونے والے معاہدے کی تفصیلات بتانے سے انکار کردیا ہے۔

ولید بن طلال کینگ ڈم ہولڈنگ کمپنی کے سربراہ اور سعودی عرب کے ارب پتی شہزادہ ہیں ۔ جنھیں ولیعہد محمد بن سلمان نے رام کرنے کے لئے کئی مہینوں تک ہوٹل ریٹز کارٹلن میں بند کردیا  تھا ۔برطانوی ذرائع کے مطابق ولید بن طلال کو اس ہوٹل میں مارا پیٹا بھی گيا جس کے بعد اس نے حکومت کے ساتھ معاہدہ کرکے آزاد ہونے میں ہی عافیت سمجھی، کیونکہ وہ مار پیٹ سے قبل معاہدہ کرنے سے انکار کررہے تھے۔

News ID 1879502

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha